گھریلو جھگڑے:24سالہ خاتون کی سپرے پی کرخود کشی

گھریلو جھگڑے:24سالہ خاتون کی سپرے پی کرخود کشی

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشٹ ہوکر24سالہ خاتون نے زہریلا سپرے پی کر خودکشی کرلی ہے تفصیل (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

کے مطابق چک96کی رہائشی24سالہ اسماء بی بی نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اورمالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا سپرے پی لیا‘ حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود اسماء بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے5افراد جن میں راجن پور کی رہائشی20سالہ ریاض بی بی‘ چک116کی20سالہ حلیماں بی بی‘ خانپور کا40سالہ خلیل احمد‘ لیاقت پور کا16سالہ محمد فہیم اور حسین آباد کارہائشی23سالہ محمداسامہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

خود کشی

مزید : ملتان صفحہ آخر