پیف سکولوں میں موبائل سروس کے ذریعے چائلڈ رجسٹریشن‘ سرٹیفکی ٹ شروع کرنیکا فیصلہ

      پیف سکولوں میں موبائل سروس کے ذریعے چائلڈ رجسٹریشن‘ سرٹیفکی ٹ شروع ...

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور نادرا کے اشتراک سے صوبہ بھر کے پیف سکولوں میں موبا ئل سروس کے ذریعے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے اجراء کافیصلہ کیاگیا ہے،بتایا گیا ہے کہ نادرا موبائل سروس کے ذریعے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں پیف سکولز کے باہر موقع پر بچوں کے چائلڈرجسٹریشن سر ٹیفکیٹ (فارم ب) بنائے جائیں گے تاہم جن بچوں کے والدین شناختی کارڈ بنوانا چاہیں وہ بھی بنا ئے جا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیف کے ملحقہ سکولز زیادہ تر غریب اور(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

دور دراز علاقوں میں واقع ہیں جہاں لوگوں کے پاس سہولیات کی بھی کمی ہے۔ جبکہ پیف سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے لیے ب فارم جمع کروانا ضروری کر دیا گیا۔ اس لیے پیف حکام نے نادرا انتظامیہ سے بات کی کہ پنجاب بھر میں شہری آبادی سے دور علاقوں میں موجود پیف سکولز کے باہر نادرا موبائل سروس کے ذریعے سنٹرز بنائے جائیں جہاں بچوں کے والدیں آسانی اپنے بچوں کے چائلڈ رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ (ب فارم) بنواسکیں۔پیف حکام کا کہنا ہے کہ آس پاس کے سکول بھی بچوں کے ب فارم بنوانے کے لیے موبائل سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یادر ہے کہ نادرا موبائل سروس 13فروری 2020ء تک جاری رہے گی۔ جبکہ پیف کی ویب سائٹ پر مختلف اضلاع میں تاریخ،سکول ایڈر یس ا ور رابطہ نمبر کے حوالے سے لسٹ لگا دی گئی ہے۔جس کے مطابق سکول مالکان اور والدین مطلوبہ دن میں سنٹرپر جاکر نادرا موبائل سروس سے فائڈہ اٹھاسکتے ہیں۔

سروس

مزید : ملتان صفحہ آخر