29مارچ کو لاہور میں زراعت کنونشن، وزیراعظم وزیراعلی اوردیگر حکام کی شرکت متوقع

29مارچ کو لاہور میں زراعت کنونشن، وزیراعظم وزیراعلی اوردیگر حکام کی شرکت ...

  



مظفرگڑھ(نامہ نگار) آل پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام 29 مارچ کو پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ زراعت کی ترقی کے لئے قرارداد زراعت کنونشن لاہور مینار پاکستان (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

پر منعقد ہو گا. جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان, وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت چاروں صوبوں کے صوبائی وزرا ہائے زراعت و لائیوسٹاک سمیت تمام سٹیک ہولڈرز شریک ہونگے. مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محمد ظفر طاہر, کوارڈی نیٹر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر رانا رضوان نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ کنونشن کی صدارت مرکزی چئیرمین ڈاکٹر محمد رانجھا اور صدر برگیڈئیر ریٹائرڈ جاوید احمد کریں گے. جبکہ یہ کنونشن زراعت اور کسانوں کی بہتری کے لئے نہ صرف ایک سنگ میل ثابت ہو گا اور ملکی زراعت کو آگے لے جانے کا بھی پیش خیمہ ہو گا. قرار داد زراعت کنونشن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے.

مزید : ملتان صفحہ آخر