ملتان: جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف علاقوں میں آپریشن‘ منشیات‘ اسلحہ برآمد

ملتان: جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف علاقوں میں آپریشن‘ منشیات‘ اسلحہ ...

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) سی پی او محمد زبیر دریشک۔ایس ایس پی آپریشنز محمد کاشف اسلم کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز جوائنٹ ٹاسک ٹیم کے انچارج انسپکٹر رضوان خان نے تھانہ مخدوم رشید۔ سٹی شجاع آباد اور گل گشت کے علاقے چک چودہ ایم آر اور بہادر پور میں مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کیا۔جہاں انہوں نے بدنام زمانہ شراب فروش محمود عرف مودی کو گرفتار کیا۔جو کہ منشیات کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ یے۔جے ٹی ڈی نے دوران تلاشی مذکورہ ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی دو کلو ایک پچاس گرام (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

ہیروئن و چرس اور سات غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ہے۔جبکہ جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے ملزم کو مقامی تھانے کے حوالے برائے قانونی کاروائی کردیا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔73 گھروں کا سرچ آپریشن ہوا۔ 65 افراد کی بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی۔اس موقع پر انچارج جوائنٹ ٹیم رضوان خان کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس کے سینئر افسران کی ہدایت پر ضلع بھر میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا

بارکھان میں ٹرک پر چھاپہ،خ

مزید : ملتان صفحہ آخر