بارکھان میں ٹرک پر چھاپہ،خفیہ خانوں سے200کلو چرس برآمد، دوملزم گرفتار

  بارکھان میں ٹرک پر چھاپہ،خفیہ خانوں سے200کلو چرس برآمد، دوملزم گرفتار

  



ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی) بارکھان میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی اطلاع پر ملی کہ ایک منی مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں چرس ہے مارکیٹ میں جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے جبکہ دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں ایک کا تعلق کوئٹہ جبکہ دوسرے کا تعلق پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے بتایا جارہا ہے دونوں ملزمان منشیات کی بھاری مقدار کوئٹہ سے ملتان سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے دو ملزمان سمیت ٹرک کو بھی محمکہ ایکسائز کے اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

کر دی ہے ان دونوں ملزمان میں ایک کا نام فیاض اور دوسرے نام محمد شفع ہے جن کو آج بارکھان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔کارروائی میں 200کلو چرس برآمد کی گئی۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر