ڈیرہ:باسی چاول کھانے سے 5افراد کی حالت غیر

      ڈیرہ:باسی چاول کھانے سے 5افراد کی حالت غیر

  



ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) چونگی نمبر 11 کے قریب باسی چاول کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت خراب ہو گئی۔ ریسکیو نے ہسپتال منتقل کر دیا،ریسکیو ذرائع کے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

مطابق چونگی نمبر 11 کے رہائشی انعام اللہ کے گھر والوں نے گزشتہ رات دو روز کے رکھے ہوئے باسی چاول کھا لئے چاول کھانے کے بعد زوجہ انعام اللہ نجیبہ بی بی، آٹھ سالہ احمد، دس سالہ مممونہ، محمد وسیم، اورزاہدہ دختر عبدالففار بے ہوش ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے متاثرین کو ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر