ڈاکٹر پر تشدد‘ قتل کی کوششیں دو ملزموں کو جرمانہ ادا کرنیکا حکم

ڈاکٹر پر تشدد‘ قتل کی کوششیں دو ملزموں کو جرمانہ ادا کرنیکا حکم

  



ملتان (خبر نگار خصوصی)ماڈل مجسٹریل کورٹ ملتان کے جج محمد عمران نے مقامی کلینک کے ڈاکٹر کو گولیاں مار کر تشدد کرنے اور جان سے مارنے کی کوشش کرنے کے مقدمہ میں ملوث (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

دو ملزموں کو جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ کے مطابق 16 مئی 2011 کو ڈاکٹر خرم نے اقدام قتل اور تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھاجس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان دلاور اور محبت نے معمولی تنازع پر اس پر فائرنگ کی اور پسٹل کے بٹ مار کر شدید زخمی کردیا تھا تاہم سماعت کے دوران فاضل عدالت نے ملزم دلاور کو 6 لاکھ 31 ہزار 108 روپے جبکہ ملزم محبت کو ایک لاکھ 57 ہزار 777 روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ملزمان مقامی کلینک کے سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر خرم پر تشدد کرنے کے واقعہ میں قصور وار ٹھہرائے گئے ہیں۔

جرمانے

مزید : ملتان صفحہ آخر