ٹبہ سلطان پور:دوسگی بہنوں کاانتقال، جنازے اٹھنے پر ہرآنکھ اشکبار

ٹبہ سلطان پور:دوسگی بہنوں کاانتقال، جنازے اٹھنے پر ہرآنکھ اشکبار

  



ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) نشتر ہسپتال میں زیر علاج بہن کے فوت ہونے کی اطلاع ملنے پر گھر میں موجود دوسری بہن بھی صدمہ سے انتقال کر گئی ایک ہی گھر سے دو سگی بہنوں کے جنازے اُٹھنے پر ہر آنکھ اشکبارہوگئی تفصیل کے مطا بق ٹبہ سلطان پور کے وارڈ نمبر5نئی بستی کے رہائشی محمد(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

اشرف کی بیوی نشتر ہسپتال ملتان میں بیماری کے باعث زیر علاج تھی نشتر ہسپتال میں زیر علاج بہن کے انتقال کی اطلاع جب ورثاء کی جانب سے گھر میں فون کر کے دی گئی تھی قریب ہی بیٹھی دوسری سگی بہن محمد اسلم کی بیوی کو اپنی سگی بہن کے انتقال کا علم ہوا تو آچانک دل کا دورہ پڑا جس کے باعث محمد اسلم کی بیوی بھی انتقال کر گئی دونوں سگی بہنوں کے مرنے کی اطلاع پورے علاقہ میں پھیل گئی دونوں سگی بہنوں کے جنازے ایک ساتھ ایک ہی گھر سے اُٹھنے پر علاقہ کی فضاء سوگوار ہونے کے ساتھ ہر آنکھ اشکبار تھی نماز جنازہ میں دونوں سگی بہنوں کے پیار کو دیکھ کر لوگ یاد کرتے رہے کہ یہ ہوتا ہے اپنوں کا پیار دونوں سگی بہنوں کی قبریں بھی ساتھ ساتھ ایک ہی جگہ پر بنائی گئی ہیں واضع رہے کہ محمد اشرف اور محمد اسلم دونوں سگے بھائی ہیں جن کے گھر دونوں سگی بہنوں کی شادی ہوئی تھی۔

اشکبار

مزید : ملتان صفحہ آخر