بوگس چیک مقدمہ‘ میاں طارق کیخلاف کیس کی سماعت 25جنوری تک ملتوی

بوگس چیک مقدمہ‘ میاں طارق کیخلاف کیس کی سماعت 25جنوری تک ملتوی

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ماڈل کورٹ ملتان کے جج رانا محمد سہیل ریاض نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو بنانے کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم میاں طارق کے خلاف بوگس چیک کے مقدمہ کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کردی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ چہلیک کے مطابق ملزم میاں طارق کے خلاف 24 مئی 2016 میں شہری وقار احمد نے 10 لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج کرایا تھا، ملزم کے خلاف یہ بھی الزام ہے کہ ملزم نے مدعی کو اسکے بھائی اسرار کے خلاف بھڑکا کر دعویٰ دائر کرایا تھا،یاد رہے کہ ملزم میاں طارق کے خلاف احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو بنانے کا الزام بھی عائد ہے جبکہ ملزم اور اس کے بیٹے ارسلان کو ملتان کی مقامی عدالت نے قبل ازیں اشتہاری قرار دیا تھا۔

ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر