مختلف شہروں میں حادثے‘ 4افراد جاں بحق‘ 58زخمی‘ متعدد کی حالت نازک

  مختلف شہروں میں حادثے‘ 4افراد جاں بحق‘ 58زخمی‘ متعدد کی حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بستی ملوک‘ خانپور‘ گڑھ مہاراجہ‘ رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقہ اڈا 5 فیض کے قریب موٹر وے روڈ پر معصوم بچہ ڈلوں ولد محمد اعجاز بعمر 10/11 سال جوکہ بستی جھوک قصائیاں والی 5 فیض کا رہائشی تھا بچوں کے ساتھ کھیلتا ہوا سڑک پر آگیا اور دوران سڑک کراسنگ ڈوگر ٹریول کی بس نمبر MNS/286 کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔ کھائی خیر شاہ کے قریب ٹریکٹرٹرالی اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہو گئی، حادثہ کے نتیجہ میں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

موٹر سائیکل سوار 40 سالہ شخص محمد اختر شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے فوری موقع پر پہنچ کر جاں بحق محمد اختر کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور منتقل کر دی ہے۔ گڑھ مہاراجہ پتن روڈ باہو پل پر بلوچ ڈائیو مسافر بس موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ کر سٹرک کے نیچے گہرائی میں گر گئی ایک شخص جاں بحق تیرہ شدید زخمی ہو گئے۔ باہو پل گڑھ مہاراجہ کے قریب کار اور موٹر سائیکل کا تصادم ہونے کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی بلوچ ڈائیو بس جو لیہ سے لاہور جا رہی تھی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی اور سٹرک سے قلا بازی کھاتے ہوئے گہرائی میں گر گئی حادثہ اچانک موٹر سائیکل آگے آ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ریسکیو 1122 شورکوٹ کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ کرریسکیو آپریشن کیا۔حادثہ کی وجہ سے خواتین ومردوں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے موٹر سائیکل سوار20 سالہ سید حیدر علی ولد عون عباس عمرجو بستی اسلام کا رہائشی تھا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ زخمیوں میں قاری اعجاز احمدعمر 35 سال۔ظہیر احمد ولد بشیر احمد عمر 23 سال،مزمل ولد محمد انور عمر 22 سال اور زاہد ولد محمد اسلم عمر 23 سال شامل ہیں۔ریسکیو 1122 شورکوٹ کے اہلکاروں نے 5 معمولی زخمی افرادکو فرسٹ ایڈ دیتے شدید زخمیوں چار افراد کو ٹی ایچ کیو شورکوٹ اور چار کو آر ایچ سی گڑھ مہاراجہ شفٹ کیا گیا۔ جبکہ ماچھکا کے رہائشی15سالہ محمدکامران جو موٹر سائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پھسل گیا جس کے نتیجہ میں وہ سر کے بل سڑک پر جاگرا اور شدید زخمی ہوگیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمدکامران سر پرلگنے والی گہری ضرب کے باعث جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے45 افراد جن میں دڑی سانگھی کارہائشی12سالہ محمد رمضان‘ سکول بازار کی 30سالہ نادیہ بی بی‘ چک86 کی25سالہ رافعہ بی بی‘ چک101 کی 22 سالہ شہزادی‘ صادق آباد کا18سالہ ریاض احمد‘ اڈا خانپورکا60سالہ چوہدری بشیر‘ جمالدین والی کا32سالہ ندیم احمد‘ کشمور کا35سالہ عبدالرحمٰن‘ راجن پور کی50سالہ ثوبیہ پروین اور کینال پارک کا رہائشی 18 سالہ محمد حمزہ وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
حادثے