ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی آگاہی کیمپ،معلوماتی لٹریچر تقسیم

  ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی آگاہی کیمپ،معلوماتی لٹریچر تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر)ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے لیاقت چوک،موڑ سمن آباد، بابو صابو اور یتیم خانہ چوک پر صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ صفائی آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرناتھا۔ اس سلسلہ میں شہر کے ان چار مقامات پر ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے کیمپ بھی لگائے گئے۔محکمہ کے سوشل موبلائزرز کی جانب سے شہریوں کو کوڑا کوڑے دان میں ڈالنے کی تلقین کی گئی اور راہگیروں اور دکاندارون کو صفائی کے بارے آگاہی دی گئی مزید لوگوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ شہر کو اپنے گھر کی طرح صاف رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔8 ہزار سے زائد ورکرز شہر کو صاف رکھنے میں دن رات محنت کر رہے ہیں۔


شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ لاہور شہر کو صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور کچرا ادھر ادھر پھینکنے کے بجائے کوڑے دان میں ڈالیں اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کا ساتھ دیں۔مزید براں ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خاور کا کہنا تھا کہ محکمہ شہر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔ صفائی آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ لاہور شہر میں صفائی ستھرائی قائم رکھنے پر خصوصی توجہ دی جاسکے۔