ایکسل لوڈ کے نفاذ سے تاجروں کو نقصان ہو گا،ملک سوہنی

ایکسل لوڈ کے نفاذ سے تاجروں کو نقصان ہو گا،ملک سوہنی

  



لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان فروٹ و سبزی منڈیوں کے مرکزی صدر ملک سوہنی نے ایکسل لوڈ کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نفاذ سے تاجروں اور عوام کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑیگا جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں آڑھتیوں اور تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی صدر تحریک انصاف اعجاز احمد چوہدری اور وائس چیئرمین شکایات سیل ناصر سلمان بھی موجود تھے۔

تقریب کا اہتمام سیکرٹری جنرل انجمن تاجران سبزی منڈی بادامی باغ لاہور اور امیدوار مرکزی انفارمیشن سیکرٹری آل پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن صدام اطہر خان، امیدوار برائے نائب صدر حاجی رمضان، صدر پنجاب فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن حاجی امین بھٹی، حاجی محمد شبیر، چوہدری خرم منیر، حاجی اعظم صابری سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی

مزید : میٹروپولیٹن 4