فوڈ اتھارٹی کا خواجہ سراؤں کے لئے فری ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کیمپ

فوڈ اتھارٹی کا خواجہ سراؤں کے لئے فری ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایک دن خواجہ سراؤں کی صحت کے نام۔۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایت پر خواجہ سراؤں کے لیے فری ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کیمپ کا انعقادکیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن کلینک میں خواجہ سراؤں کے لیے فری ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کیمپ میں مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور صحت مند طرز زندگی بسر کرنے کے حوالے سے فری غذائی راہنمائی کی گئی۔ کیمپ میں خواجہ سراؤں کی آنکھوں کے تفصیلی معائنہ کے ساتھ ساتھ باڈی فیٹ، ہائیڈریشن، بی ایم آئی، ہڈیوں اور شوگرکے فری ٹیسٹ کیے گئے۔ کیمپ میں ماہر نفسیات نے نفسیاتی مسائل کے حوالے سے خواجہ سراؤں کی فری کاؤنسلنگ بھی کی۔ مزید برآں ہیپاٹائٹس، نزلہ اور زکام سے بچاؤ کے لیے فری ویکسینشن بھی کی گئی۔خواجہ سراوئں کے لیے فاوئنٹین ہاوس کے اشتراک سے لگائے گئے خصوصی کیمپ میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے متوازن غذا کے فروغ کے لیے دالوں، فریش فروٹس اور سبزیوں پر مشتمل فوڈ بیگز بھی تقسیم کیے۔ عرفان میمن کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے لوگوں کو بلا تفریق غذائی آگاہی دینا اولین ترجیح ہے۔بہتر خوراک کے چناؤ اور استعمال بارے آگاہی سے ہی بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹرفاوئنٹین ہاوس محمد اشرف کاکہنا تھا کہ خواجہ سر اء کمیونٹی کی صحت اور غذا کا خیال رکھنے پر ہم پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تہ دل سے شکرگزار ہیں۔