تاجروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،رمیض شاہد

  تاجروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،رمیض شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)کیمرہ مارکیٹ کے سیکرٹری اطلاعات رمیض شاہد نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی منشور، عزم اور اولین ترجیح تاجروں کے مسائل اور ان کا حل ہے، ہمیشہ تاجر برادری کی فلاح اور مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی اور عملی اقدامات کئے، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو تاجروں کے غیر ضروری ٹیکسوں سمیت دیگر سنگین اور اہم نوعیت کے مسائل کا فی الفور تدارک کرنا چاہئے۔

، تاجراور کاروباری طبقے کا ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ہے جنہیں نظرا نداز کرکے ملکی ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔