پنجاب میں آٹے کا کسی قسم کا بحران نہیں،علی امتیاز وڑائچ

پنجاب میں آٹے کا کسی قسم کا بحران نہیں،علی امتیاز وڑائچ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ نے پارٹی سیکرٹریٹ میں کارکنوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں آٹے کا کسی قسم کا کوئی بحران نہیں۔ پنجاب حکومت نے فوری طورپر گندم خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ شریف برادران کی منفی پروپیگنڈا مشینیں عوام میں بے چینی پھیلانا بند کریں۔ ملاقات کرنے والوں میں ملک نسیم اکبر، قاری شمشاد، سجاد کمانڈوسمیت دیگر کارکنان شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4