مجلس احرار اسلام پاکستان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج ہو گا

مجلس احرار اسلام پاکستان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج ہو گا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)مجلس احرار اسلام پاکستان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج صبح دس بجے امیر احرار سید عطاء المہیمن بخاری کی زیر صدارت داربنی ہاشم ملتان میں منعقد ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے مجلس شوریٰ کے آراکین شرکت کریں گے مجلس احرار کے سکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ نے اجلاس کا ایجنڈا تمام آراکین شوریٰ کو ارسال کر رکھا ہے انہوں نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں تنظیمی امور کے علاوہ عالمی وملکی صورتحال اور دینی مدارس کے حوالے سے حکومت کی جانب سے پالیسی کا جائزہ لے کر جماعتی پالیسی اور لائحہ عمل کا علان کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ تحریک تحفظ ختم نبوت کی تازہ ترین صورتحال اور قادیانی ریشہ دوانیاں بھی زیر غور آئیں گی بعد ازاں فیصلوں کا علان کیاجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4