اتحاد ی پی ٹی آئی کو سودے باز ی پر مجبور نہیں کر سکتے،سرفرازنیازی

اتحاد ی پی ٹی آئی کو سودے باز ی پر مجبور نہیں کر سکتے،سرفرازنیازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے ممتاز رہنماء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ اقتدار وزیراعظم عمران خان کی کمزوری نہیں،اپی ٹی آئی کی کوئی اتحادی جماعت کپتان کو سودے بازی پرمجبوریا بلیک میل نہیں کرسکتی۔پی ٹی آئی کے جس اتحادی نے دغاکیا پھروہ زندگی بھر اپنے دامن سے سیاسی بیوفائی کے داغ دھوتارہے گا مگر عوام اسے مستردکردیں گے۔آرمی ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے دوران جمہوری قوتوں کے درمیان افہام وتفہیم سے جمہوری اقدارکوتقویت ملی۔ اپوزیشن پارٹیوں بالخصوص مسلم لیگ (ن) کے حالیہ یوٹرن نے ہزاروں یوٹرن پیچھے چھوڑدیے۔ ڈیزل مارچ کے انجام کی طرح دسمبر کابھی اختتام ہوگیا۔


مگران ہاؤس تبدیلی آئی نہ آئندہ آئے گی۔مایوس اورمنتشراپوزیشن کیلئے مفت مشورہ ہے وہ سکون سے آئندہ انتخابات کاانتظار کرے۔