گیس کی فراہمی میں تعطل سے صنعتیں بند ہوجائیں گی،شیخ عبدالمنان

گیس کی فراہمی میں تعطل سے صنعتیں بند ہوجائیں گی،شیخ عبدالمنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن لاہور کے مرکزی چیئرمین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ گیس کی فراہمی میں تعطل سے صنعتیں بند ہوجائیں گی،جس کے نتیجے میں مستقبل قر یب میں بے روزگاری اور امن وامان کی سنگین صورتحال میں اضا فہ ہو گا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ برآمدات کے اہداف کو پورا کر نے کیلئے نئے صنعتی یو نٹس کو گیس کنکشن فرا ہم کر ے۔ انہوں نے سو ئی سدرن کمپنی کی جانب سے گیس کی روک تھا م پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اس قسم کے اقدام سے پیداوار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔برآمد کنند گا ن کو وقت پر برآمد ات اور ما لی نقصانات کو پورا کر نے میں نا کامی ہو تی ہے۔ انہو ں نے پا نی، بجلی اور گیس جیسی بنیا دی سہو لتوں کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا تا کہ صنعتکار سڑکو ں پر احتجاج کر نے کے بجا ئے پیداوار بڑھانے اور برآمدی اہداف کو پورا کرے۔


پر اپنی تو جہ مر کوز کر سکیں۔ انہو ں نے حکومت سے پرزور مطا لبہ کیا کہ وہ اس صنعت کی بھر پور تا ئید کریں جس کو انتہا ئی نا منا سب ما حول اور بقا کی جنگ کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 16فیصد مارک اپ انڈسٹریز کے لیے پریشانی کا باعث ہے بلند شرح سود صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ پاکستان میں بلند شرح سود نئی سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے کیونکہ شرح سود میں اضافہ سے نئی انویسٹمنٹ متاثر ہوگی اور سرمایہ تجارتی سرگرمیوں کی بجائے محفوظ منافع کیلئے بینکوں میں رکھنے کو ترجیح دی جارہی ہے کہ امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق پاکستان ایشیا میں سب سے زیادہ شرح سود کے حامل ممالک میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔شرح سود میں اضافہ سے بنکوں کے ڈیپازٹ میں تو اضافہ ہورہا ہے لیکن اس کے باعث صنعتی ترقی میں کمی واقع ہو گی کیونکہ شرح سود میں اضافہ سے صنعتی مقاصد کے لیے قرضوں میں خودبخود اضافہ ہوگیا ہے جس سے صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں۔