عوام کو70برسوں میں محرومیوں کے سوا کچھ نہیں ملا،چوہدری قدیر

    عوام کو70برسوں میں محرومیوں کے سوا کچھ نہیں ملا،چوہدری قدیر

  



لاہور (سٹی رپورٹر)نائب صدر آل پاکستان انجمن تاجران لاہور چوہدری قدیر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بے گھر، بے سہار ا و بے آسرا افراد کیلئے رہائشگاہوں کے اقدام کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں سے ریاست کے شہریوں کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ رویہ برتا گیا، ماضی کی حکومتوں نے عوام کو استحصال، محرومیوں اور ظلم وجبر کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

پاکستان کے غریب عوام کیلئے وزیراعظم عمران خان او ر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا لنگر خانوں، اور پناہ گاہوں کے قیام اور ذاتی دلچسپی لے کر آغاز کرنے کا اقدام تاریخ کے باب میں سنہرے حروف میں لکھے جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4