ٹیکس دینے اورلینے والوں کے درمیان کم سے کم رابطہ ہونا چاہیے،نواز پپو

    ٹیکس دینے اورلینے والوں کے درمیان کم سے کم رابطہ ہونا چاہیے،نواز پپو

  



لاہور (سٹی رپورٹر) سینئر نائب صدر انجمن تاجران ہال روڈ حاجی نواز پپو نے کہا ہے کہ تاجر اور صنعت کار بھی ٹیکس دہندہ اور ٹیکس وصول کرنے والوں کے درمیان کافی عرصہ سے جاری تنازعہ سے عاجز آچکے ہیں۔ وہ ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر ان کے اعتماد کو بحال کرنا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصول کنندہ اور ٹیکس گذار کے درمیان کم سے کم رابطہ ہونا چاہیے تاکہ تاجر حضرات اپنی تمام تر توجہ کاروبار کی طرف دے سکیں۔

  اور اس طرح نہ صرف ملک میں مزید ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ حکومت کے لئے بھی مزید محصولات اکٹھے کئے جا سکیں گے جس سے ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز دستیاب ہوں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب تاجر حضرات اور کاروباری حضرات کو بھی آگے آنا چاہیے اور ایسی ٹھوس تجاویز حکومت کو دینی چاہیے جس سے کاروبار میں بھی ڈیڈلاک پیدا نہ ہو اور حکومت بھی اپنے معاملات چلانے کے لئیے محصولات اکٹھے کر سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4