مزاحیہ ڈرامہ ”منجی کتھے ڈھاواں“میں کردار بہت پسند کیا گیا،عینی طاہرہ

مزاحیہ ڈرامہ ”منجی کتھے ڈھاواں“میں کردار بہت پسند کیا گیا،عینی طاہرہ
 مزاحیہ ڈرامہ ”منجی کتھے ڈھاواں“میں کردار بہت پسند کیا گیا،عینی طاہرہ

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وگلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ گلوکاری کے ساتھ ڈراموں میں بھی کام کررہی ہوں کیونکہ میں خود کو ایک جگہ تک محدودنہیں رکھ سکتی۔عینی طاہرہ نے کہا کہ ایک کمپنی سے کمرشل شوٹ کا معاہدہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ میں خود کو ایک جگہ تک محدودنہیں رکھ سکتی۔ماڈلنگ،ٹی وی اور فلم تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے کسی فلم میں جب چیلجنگ کردار کی پیش ہوئی تو ضرور کام کروں گی فلم انڈسٹری کی بحالی کا م شروع ہو چکاہے۔صرف اس کو برقرار کھنے کے لئے مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔پی ٹی وی کے مزاحیہ ڈرامہ ”منجی کتھے ڈھاواں“میں کردار بہت پسند کیا گیاہے۔

پروڈیوسر طارق اعوان کے مطابق فلم کی کہانی فیملی اینٹرٹینمنٹ کے مد نظر ایک اوریجنل آئیڈیئے پر لکھی گئی ہے جس میں کسی غیر ملکی فلم کی کاپی یا انسپائریشن نہیں لی گئی۔انہوں نے مزیدبتایا کہ”تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار“ معیاری فلموں کے شائقین کیلئے ایک سرپرائز ثابت ہوگی کیونکہ فلم کی پروڈکشن بین الاقوامی تقاضوں کے عین مطابق کی گئی ہے۔ڈائریکٹر فیاض ادریس کے مطابق فلم کی ریلیز کے حوالے سے ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور عنقریب فلم کوپاکستان کے تمام سنیماؤں کی زینت بنایا جائے گا۔

مزید : کلچر