طلاق میں اضافہ انتہائی تشویشناک، قابل مذمت ہے، شوبز شخصیات

  طلاق میں اضافہ انتہائی تشویشناک، قابل مذمت ہے، شوبز شخصیات

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ طلاق جیسے برے فعل میں دن بدن اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔خاص طور پر شوبز میں اس کا رجحان بہت زیادہ ہے۔ آج کل کی خواتین اپنے بنیادی حقوق سے آگاہ ہیں جس وجہ سے طلاق میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے پہلے والی خواتین کو خاوند مارتے بھی تھے تو وہ خاموش رہتی تھیں ”حقیقت یہ ہے کہ اگر شوہر بیوی پر ظلم کرتا تھا تو اس کے گھر والے اس کو اچھا نہیں سمجھتے تھے تو کیا آپ اپنی بیوی کو زر خرید غلام بنانا چاہتے ہیں اور وہی ظلم و ستم والی پرانی ثقافت کو لے کر چلنا چاہتے ہیں۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ ”ایک شخص جو آپ کو بار با آپ پر ظلم کرتاہے اور آپ بچوں کونہیں پتا ہے کہ ان کا باپ ان کی ماں پر ظلم کرتا ہے، اور ایسے رشتے سے بہتر علیحدگی ہو تی ہے۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان،حمیرا،عینی رباب،عروج اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ طلاق کی وجہ سے دو خاندانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو جس تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔دور حاضر میں طلاق ایک مذاق بن گئی ہے اس بات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں طلاق کی شرح بڑھتی جا رہی ہے جو کہ ایک افسوسناک بات ہے۔لوگوں کوسوچ تبدیل کرناہوگی۔

مزید : کلچر