ان دنوں متعددپراجیکٹس میں مصروف ہوں،عمران احمد

  ان دنوں متعددپراجیکٹس میں مصروف ہوں،عمران احمد

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار عمران احمد نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان دنوں متعددپراجیکٹس میں مصروف ہیں،جن میں میں

بہت ہی اہم کرداراداکررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی فلمیں بننا فنکاروں کیلئے بے حد فائدہ مند ثابت ہورہی ہیں جس سے نئے فنکاروں کوبھی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔عمران احمدکا مزیدکہنا تھا کہ فلموں میں اس وقت ایسے موضوعات کی ضرورت ہے جو فلم دیکھنے والوں کو بھر پور تفریح فراہم کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے،کیوں کہ فلم انڈسٹری میں نوجوان ڈائریکٹر اور فنکار بہت محنت سے کام کررہے ہیں وہ اپنے کام سے سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں اسی وجہ سے کامیاب ہیں۔

عمران احمدنے کہا کہ فلموں کی عوامی سطح پر ہونے والی پذیرائی سے مستقبل میں اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید : کلچر