بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنیوالے گریڈ 17کے 4افسر نوکری سے برطرف

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنیوالے گریڈ 17کے 4افسر نوکری سے برطرف

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے گریڈ 17 کے 4 افسران کو نوکری سے بر طرف کر دیا۔بینظیر انکم سپورٹ              پرو گرام   سے فائدہ اٹھانے والے گریڈ 17 کے 4 افسران کو کرپشن ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کیا گیا، چاروں افسران بیگمات کے نام پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لیتے رہے، افسران سے چار لاکھ 40 ہزار 196 روپے بھی ریکور کرلیے گئے۔

 چار افسر/ بر طرف

مزید : صفحہ اول