ماہرہ خان کے میکسیکو میں سیرسپاٹے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ماہرہ خان کے میکسیکو میں سیرسپاٹے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
 ماہرہ خان کے میکسیکو میں سیرسپاٹے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ماہرہ خان آج کل میکسیکو میں سیر سپاٹے کررہی ہیں اور اس دوران وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تمام تر لمحات بھی شیئر کر رہی ہیں۔اداکارہ اپنے سفر کا آغاز کرتے ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے چاہنے والوں کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے اپ ڈیٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ماہرہ خان نے میکسیکو کے تولوم بیچ پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں اور اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا جا رہا ہے۔ماہرہ نے چند تصاویر کے ذریعے میکسیکو کے فن کی جھلک بھی دکھائی جس میں انہوں نے کیپشن لکھا کہ ’فن اس شہر کے ہر ایک کونے میں ہے‘۔ساتھ ہی اداکارہ نے میکسیکو کے تولوم بیچ کے خوبصورت مناظر کی بھی تصاویرشیئر کیں۔


ماہرہ نے جہاں میکسیکو کے مناظر اور اپنی تصاویر مداحوں سے شیئر کیں وہیں انہوں نے خود سے محبت کرنے کے حوالے سے متعدد اقوال بھی شیئر کیے۔

مزید :

کلچر -