غربت،جہالت کے خاتمے کیلئے حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا،احسن خان

  غربت،جہالت کے خاتمے کیلئے حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا،احسن خان
   غربت،جہالت کے خاتمے کیلئے حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا،احسن خان

  



لاہور (فلم رپورٹر) اداکار احسن خان نے کہاہے کہ ملک سے غربت اور جہالت کے خاتمے کے لئے حکومت کیساتھ معاشرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کیلئے آگے آنا ہوگا،تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کئے بغیر ہم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے اس لئے تعلیم کو لازمی قرار دینے کیلئے سخت قانونی کرنے کی ضرورت ہے۔ احسن خان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے غربت اور جہالت کے خاتمے کے لئے متعدد منصوبے اور سکیمیں شروع کی جاتی ہیں لیکن بد قسمتی سے اس کے ثمرات اصل حقداروں تک نہیں پہنچتے جس کی وجہ سے ان سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو پاتے۔ انہوں نے کہا کہ غربت اور جہالت کے خاتمے کے لئے جامع سروے کیا جائے اور اس کے مطابق پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

تعلیم کا شعور اجاگر کرنے کے لئے نامور سیاسی،کھیلوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور انہیں آگاہی مہم میں زور و شور سے حصہ لینا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ صاحب ثروت شخصیات کو اپنے طو رپر بھی منصوبے شروع کرنے چاہئیں۔

مزید : کلچر