فلمی دنیا کی مصروفیات میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے،ہانیہ عامر

  فلمی دنیا کی مصروفیات میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے،ہانیہ عامر
   فلمی دنیا کی مصروفیات میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے،ہانیہ عامر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)ماڈل و اداکارہ ہانیہ عامرنے کہا ہے کہ اب فلمی دنیا کی مصروفیات میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ میرے فینز فلموں میں اداکار ی کے ساتھ ساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی مجھے پسند کررہے ہیں جس سے میرے اندر نیا عزم جنم لے رہا ہے۔انہوں نے کہا اب کئی فلموں کی آفرز ہیں لیکن اچھا سکرپٹ اور جاندار کردار ہی میری ترجیح رہے گی۔ ہانیہ عامرنے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں میں انقلاب آگیا ہے اور اب ہر کوئی فلم سے جڑنا چاہتا ہے، ایسے میں اگر مجھے کامیابی، شناخت اور چانس پر چانس مل رہا ہے تو خوش کیوں نہیں ہوں گی، نئی فلم پرواز ہے جنون میں میرا کردار خاتون پائلٹ کا ہے جو آج کی نئی نسل کیلئے پیغام ہے۔فلم جانان سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

مزید :

کلچر -