ڈراموں کا تجربہ پروڈکشن میں استعمال کروں گی،سعدیہ امام

  ڈراموں کا تجربہ پروڈکشن میں استعمال کروں گی،سعدیہ امام
   ڈراموں کا تجربہ پروڈکشن میں استعمال کروں گی،سعدیہ امام

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ فنی کیریئر میں لاتعداد ڈراموں میں کام کرنے کے بعد جو تجربہ حا صل کیا اس کو پروڈکشنز میں استعمال کروں گی۔ شوبز انڈسٹری کی زیادہ تر لڑکیاں لومیرج کرتی ہیں لیکن میرا نہ تو کوئی ایسا ارادہ تھا اور نہ خواہش، کیونکہ میرا یقین ہے کہ ہر کام آ کے حکم سے ہی ہوتا ہے اور شادی کے فیصلے آسمان پر ہی ہوتے ہیں۔والدین کی پسند سے شادی کی۔پاکستان کی ڈرامہ، فیشن اور فلم انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور اب دنیا کے جس ملک میں بھی چلے جائیں وہاں سب ہمارے فنکاروں کو جانتے ہیں۔ اب دنیا کے ہر فیسٹیول میں پاکستانی فلمیں بھیجی جاتی ہیں۔ اسی طرح ہمارے ڈرامے بھی ہر جگہ پسند کئے جارہے ہیں۔

ٹی وی فنکاروں نے فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے۔انہوں نے کہاکہ اداکارہ کی حیثیت سے نہیں پروڈیوسر کے طور پر کام کروں گی۔

مزید : کلچر