نواز شریف تندرست، ریسٹورنٹ سے جیل بھی جا سکتے ہیں: فردوس عاشق

نواز شریف تندرست، ریسٹورنٹ سے جیل بھی جا سکتے ہیں: فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق نے کہا پارٹی قیادت کے ملک سے بھاگنے پر رانا ثنا اللہ ذہنی توازن کھو بیٹھے، رانا صاحب کہتے ہیں نوازشریف ہسپتال سے گھر جاسکتے ہیں تو ریسٹورنٹ کیوں نہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا میاں صاحب تندرست ہیں، ریسٹورنٹ سے جیل بھی جا سکتے ہیں، رانا صاحب اندرونی لڑائی میں مبتلا قیادت کے مابین مڈ ٹرم انتخابات کرائیں۔علاوہ ازیں سندس فاؤنڈیشن کے بانی منو بھائی کی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت نے ا مراض خون پر قابو پانے کیلئے موثر قانون سازی کی ہے،اس قانون سازی کو پنجاب اور وفاق کی سطح پر بھی لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ امراض خون میں مبتلا پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے صوبائی و وفاقی سطح پر روزگار فراہم کرنے کیلئے جاب بینک بنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ منو بھائی نے کثیر الجہتی انسان کے طور پر ہر شعبے میں شاندار خدمات سرانجام دیں،اپنی ذات کی نفی کرنے والے ایسے انسان روز روز پیدا نہیں ہوتے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سندس فاؤنڈیشن کیلئے 22 مرتبہ خون کا عطیہ دے چکی ہوں،ایسے افراد جو دکھی انسانیت کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ان کو دعوت دیتی ہوں کہ وہ سندس فاؤنڈیشن کا حصہ بنیں اور ان مریض بچوں کی طاقت بنیں۔
فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -