پروڈیوسر حسن ضیا کی نئی فلم کے لیڈ رول کے لئے صبا قمر فائنل

پروڈیوسر حسن ضیا کی نئی فلم کے لیڈ رول کے لئے صبا قمر فائنل
 پروڈیوسر حسن ضیا کی نئی فلم کے لیڈ رول کے لئے صبا قمر فائنل

  



لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر حسن ضیا نے اپنی نئی فلم کے لیڈ رول کے لئے صبا قمر کو فائنل کرلیا جس کی تصدیق اداکارہ نے کردی ہے۔ حسن ضیا یہ فلم ماسٹر مائنڈ فلمز اور جے بی فلمز کے اشتراک سے بنارہے ہیں جس کی دیگر کاسٹ اور فائنل ٹائٹل ابھی منظر عام پر نہیں آیا۔صبا قمر نے فلم کا سکرپٹ پڑھتے ہوئے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔فلم کی کہانی محسن علی نے تحریر کی ہے جس کا ٹائٹل پہلے ”زبیدہ مرد بن“ رکھا گیا تھا تاہم اب اس کے تبدیل ہونے کا امکان بھی ہے کیونکہ بہت سے لوگوں نے اس ٹائٹل پر اعتراض کیا ہے۔فلم کے معاون پروڈیوسر جمیل بیگ نیوپلیکس سینما کے مالک ہیں۔

حسن ضیا نے فلم کی ڈائریکشن کے لئے ثاقب خان کا انتخاب کیا ہے جو اس سے پہلے بے شمار کمرشلز بناچکے ہیں۔یاد رہے کہ صبا قمر اس کے علاو ہ سرمد سلطان کی فلم ’کملی‘ میں بھی کام کررہی ہیں۔

مزید : کلچر