پاک چین دوستی اٹوٹ انگ ہمیشہ ساتھ دیا ہے، اسد قیصر

پاک چین دوستی اٹوٹ انگ ہمیشہ ساتھ دیا ہے، اسد قیصر

  



صوابی (بیورورپورٹ)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کے پوزیشن نہ بدلنے اور بھارت کے سلامتی کونسل ارکان کو جواب دینے کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے،کشمیر کے معاملے پر حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں، پاک چین دوستی اٹوٹ انگ ہے، انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نازی طرز کے حراستی مراکز بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، اگر دنیا نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز نہیں اٹھائی تو تشویشناک صورتحال سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مرغز،ضلع صوابی میں فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کوسہولیات کاجائزہ اورمیڈیکل کیمپ دورے کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کا ٹاسک ٹیم کے حوالے کر دیا گیا، رواں سال تین لاکھ ٹن گندم بھی درآمد کی جائے گی، وفاق پاسکو کے کوٹے سے خیبرپختونخوا کو ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 376 فلور ملوں کیخلاف کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 9 کروڑ 6لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 15فلوملوں کے لائسنس جبکہ 180فلور ملوں کا گندم کا کوٹہ معطل کردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی اشیاء خوردونوش کے بلا جواز اور خودساختہ اضافہ کرنیوالوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی،عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پسماندہ اورطبقے کی بحالی اورفلاح وبہبودکیلئے بھرپوراقدامات اٹھارہی ہے،مستحق افرادکوطبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مزیداقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کوسہولیات دہلیزپرپہنچاناوزیراعظم عمران خان کاوژن اورنصب العین ہے،ہماری نیت اورارادے صرف عوام کی فلاح وبہبود اورملک کی ترقی ہے انشاء اللہ اللہ تعالیٰ ہمیں کامیابی سے نوازے گا۔

مزید : صفحہ اول