وزیر اعظم کا آٹا بحران سے نمٹنے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم

وزیر اعظم کا آٹا بحران سے نمٹنے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت نے آٹے کے بحران سے نمٹنے کیلئے بڑے آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، چیف کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی گئی اور کہا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں، مہنگا آٹا بیچنے والوں کو فوری گرفتار اور گودام سیل کردیے جائیں۔وزیراعظم آفس نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ مذکورہ افسران اپنے اپنے علاقے میں کارروائی کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ دیں، ذخیرہ اندوزوں، آٹے کی قلت، مہنگا آٹا جہاں فروخت ہوا انتظامیہ جوابد ہ ہوگی۔

وزیراعظم حکم

مزید : صفحہ اول