بلاول بھٹو کافدا ڈھکن کے بھائی کے انتقال پرافسوس کا اظہار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما فدا حسین ڈھکن کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں آپ کے اور آپ کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہو۔دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور غمزدہ لواحقین کو یہ دکھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے