کرپشن مافیا کیخلاف آخری حد تک جاؤں گا: عمران خان 

کرپشن مافیا کیخلاف آخری حد تک جاؤں گا: عمران خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے، فاشسٹ مودی سرکار ہندوراشٹرا کے خواب کوپورا کرنے کیلئے خطے کے امن اورسلامتی کو داؤ پر لگا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز، مسائل سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میری کامیابی قوم کی کامیابی ہے، میں کرپٹ ہوں نہ کسی کو کرپشن کرنے دوں گا۔ بھارت بڑا چیلنج ہے، وہاں پر انتہا پسندی غالب ہے، حالات نریندرا مودی کے ہاتھوں سے نکل رہے ہیں، اندرونی حالات سے بچنے کیلئے پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے جس کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ ڈیجیٹل میڈیا کی تیز تر افزائش کے باعث معلومات کا پھیلاؤ سرحدوں کا پابند نہیں رہا،عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے درست تشخص کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر استعمال کی حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ نوجوان طبقے کیلئے ایک ہی پیغام ہے کہ محنت کریں۔ کامیابی محنت کے بغیر ممکن نہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورتحال سے نکل آیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کیلئے آخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا۔وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف (ق) لیگ سمیت کئی وفاقی وزرا اور ارکان اسمبلی کی شکایات کو نظر انداز کر دیا اور اتحادیوں کو واضح جواب دیا کہ عثمان بزدار تبدیل نہیں ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے شکایات کے معاملے پر وزیراعظم نے فیصلہ اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء نے پنجاب میں گورننس، ترقیاتی سکیموں اور اختیارات کے حوالے سے شکایات کی تھیں اور جن لوگوں نے وزیراعظم سے شکایت کی ان میں فواد چوہدری، طارق بشیر چیمہ، شفقت محمود اور دیگر شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کو قریبی ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ عثمان بزدار اچھا کام کر رہے ہیں اس لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔دوسری طرف سوشل میڈیا پر کچلاک کی کلی قاسم کے سلیمان خان کے کارنامے کے چرچے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو وزیراعظم عمران خان بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو سلیمان خان کی بہادری پر فخرہے۔
عمران خان 

مزید :

صفحہ اول -