ڈیرہ،رہزنی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ،2 زخمی

ڈیرہ،رہزنی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ،2 زخمی

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) تھانہ پروآ کی حدود مکڑ مائنر کے قریب مسلح راہزنی کی واردات، مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود مکڑ گاؤں کے رہائشی یعقوب ولد عالمشیراور رحمت اللہ ولد غلام حسن اپنے خراب ٹریکٹر کے ہمراہ مکڑ مائنر پر کھڑے تھے کہ ان کے ماموں رحمن اللہ عرف طوطی نے موبائل فون پر ان سے کہا کہ 3نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار راہزنوں نے مجھ سے رقم چھین لی ہے اور وہ فرار ہوکر آپ کی طرف آرہے ہیں۔ اس دوران جب ان دونوں نے تینوں مسلح راہزن موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ دونوں زخمی ہوگئے اور ملزمان ان کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ پروآ پولیس نے یعقوب بلوچ کی رپورٹ پر اس واقعے کا مقدمہ تین نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر