ڈیرہ،جنوبی وزیر ستان میں پاک آرمی کی کوششیں بارآور

ڈیرہ،جنوبی وزیر ستان میں پاک آرمی کی کوششیں بارآور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) جنوبی وزیرستان کے علاقہ سپینکئی راغزئی میں پاک آرمی کی کوششوں سے 60 سالہ پانی کا دیرینہ مسلہ حل،بریگیڈئیر امتیاز حسین اور بریگیڈئیر نیک نام نے پانی کے منصوبے کا افتتاح کردیا،آئی جی ایف ساؤتھ میجر جنرل اظہر اقبال عباسی اور بریگیڈئیر امتیاز حسین کے خدمات قابل ستائش ہیں، علاقہ مشران۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ سپینکئی راغزئی میں پاک آرمی کی کوششوں سے 60 سالہ پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا گیا۔ اس موقع پر بریگیڈئیر امتیاز حسین اور بریگیڈئیر نیک نام نے پانی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر امتیاز حسین نے اس موقع پر مشران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور عوام میں محبت کا رشتہ دن بدن مضبوط ہورہاہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس محبت کے لازوال رشتے کو کمزور نہیں کرسکتی۔ اس موقع پر علاقہ مشران ملک نورحسن،ملک دین محمد ودیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک آرمی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے ہمارے پینے کے پانی کا مسئلہ حل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں گھرانوں میں رہائش پذیر غریب عوام کو گھر کی دہلیز پر پینے کا پانی مہیا کردیا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاک آرمی ائندہ بھی عوامی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کریگی۔انہوں نے مزید کہاکہ اس گاوں کے لوگ دور درازکے علاقوں اور ڈھلوانی راستوں سے گدھوں کے زریعے پانی لاتے تھے۔