حافظ آبادمیں سکھیکی نادراآفس سے4افغان باشندے گرفتار

حافظ آبادمیں سکھیکی نادراآفس سے4افغان باشندے گرفتار
حافظ آبادمیں سکھیکی نادراآفس سے4افغان باشندے گرفتار

  



حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حافظ آبادمیں سکھیکی نادراآفس سے4افغان باشندوں کو گرفتارکرلیاگیا،ملزمان سے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی بھی برآمدہوئی ہے جس پر ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے کہاہے کہ حافظ آبادمیں سکھیکی نادراآفس سے4افغان باشندے گرفتارکرلئے گئے، انچارج نادراسکھیکی کاکہناہے کہ افغان باشندے سفارش کروا کر شناختی کارڈ بنوانے آئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ افغان باشندے چند دنوں سے مقامی مل میں رہائش پذیر تھے،افغان باشندوں کے پاس خیبرپختونخواسے جاری برتھ سرٹیفکیٹ موجود ہیں،ملزمان سے بڑی تعداد میں غیرملکی بھی کرنسی برآمدہے جس پرملزموں سے تفتیش جاری ہے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /حافظ آباد