ورلڈ کرائم انڈیکس رپورٹ،اسلام آبادپولیس کی رینکنگ میں بہتری،سڈنی،برلن،ماسکو،لندن،پیرس اور شنگھائی کوپیچھے چھوڑ دیا

ورلڈ کرائم انڈیکس رپورٹ،اسلام آبادپولیس کی رینکنگ میں ...
ورلڈ کرائم انڈیکس رپورٹ،اسلام آبادپولیس کی رینکنگ میں بہتری،سڈنی،برلن،ماسکو،لندن،پیرس اور شنگھائی کوپیچھے چھوڑ دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آبادپولیس کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے،ورلڈ کرائم انڈیکس کی ریٹنگ میں اسلام آباد کی 69 درجے بہتری آئی،اسلام آبادنے جرائم کی شرح میں سڈنی،برلن،ماسکو ،لندن، پیرس اور شنگھائی کوپیچھے چھوڑدیا۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 301 پر پہنچ گیا،اسلام آباد میں کرائم انڈیکس کم ہو کر28 اعشاریہ 63 پوائنٹس پر پہنچ گیاجبکہ گزشہ سال ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 232 نمبر پر موجود تھا،گزشتہ سال اسلام آباد میں جرائم کی شرح 32 اعشاریہ 88 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی 22 درجے بہتری کے بعد 66 ویں نمبر سے 88ویں نمبر پر پہنچ گیاجبکہ لاہور 28 درجے بہتری کے بعد 174 ویں نمبر سے 202 پر پہنچ گیا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /اسلام آباد