فیصل آباد،ماں نے بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی،بچی شدید زخمی

فیصل آباد،ماں نے بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی،بچی شدید زخمی
فیصل آباد،ماں نے بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی،بچی شدید زخمی

  



فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں ماں نے بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی،بچی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں ماں اور بیٹے کو قتل کردیاگیاجبکہ بچی شدید زخمی ہے،پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ماں بیٹا اور بیٹی کے گلوں پر تیز دھار آلے سے حملہ کیاگیا۔

خاتون کے شوہر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ ماں نے بچوں کو قتل کرکے خودکشی کی ہے،پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ قتل کا واقعہ جالندھر روڈ پر گھر میں پیش آیاجس کی تحقیقات جاری ہیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کاکہناہے کہ فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا جبکہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی،پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم حسام نے بیوی رفیقہ اوربیٹے یاسین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا،زخمی آمنہ اورلاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد