آدمی نے انتہائی لمحات کے دوران اپنی بیوی کے خاص حصے میں گندم کی زہریلی گولیاں رکھ دیں

آدمی نے انتہائی لمحات کے دوران اپنی بیوی کے خاص حصے میں گندم کی زہریلی گولیاں ...
آدمی نے انتہائی لمحات کے دوران اپنی بیوی کے خاص حصے میں گندم کی زہریلی گولیاں رکھ دیں

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) درندہ صف آدمی نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کیلئے نہایت ہی دردناک طریقہ اپنایا تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے پر ا س کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی اوراینکر پرسن جمیل فاروقی نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ایک ایکسپریمنٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں کچھ نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے خبر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ” ایک آدمی نے ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی بیوی کے نازک حصے میں گندم کی زہریلی گولیاں (ایلومینیم فوسفائڈ پلز) رکھ دیں جس کے باعث خاتون کی موت ہو گئی ، درندہ صفت شخص کو گرفتار کر لیا گیاہے ، پوسٹ مارٹم کے دوران خاتون کے نازک حصے سے نمونے حاصل کیے گئے اور جب ان کا سلور نائیٹریٹ کا ٹیسٹ کیا گیا تو اس میں فاسفین گیس کی موجودگی کا انکشاف ہوا اور نتیجہ مثبت آیا ۔“

پنجاب کسان نامی ایک صارف نے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی گولیوں کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ کسان ان کو گندم کی گولیوں کے نام سے جانتے ہیں جو گندم بیج سٹور میں رکھی جاتی ہیں جبکہ میرا ایک دوست اللہ بخشے بھی اس کے ذریعے خودکشی کر چکا ہے،اس زہر کا کوئی ہنگامی بنیادوں پر علاج نہیں ہے۔‘‘

مزید : جرم و انصاف