مہاتیر محمد اور مجھے ایک طرح کے مسائل کا سامنا ہے،وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہاتیر محمد اور مجھے ایک طرح کے مسائل کا سامنا ہے، ملائیشین وزیراعظم مسلم امہ کے سب سے زیادہ تجربہ کار اورمدبر سیاستدان ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مسلم دنیا کے تجربہ کار سیاستدانوں کو بھی انہی مسائل کاسامنا ہے جو میری حکومت کو ہے ،وزیراعظم نے کہا کہ پول مافیا جس نے ملائیشیا کو دیوالیہ،مقروض اور ریاستی اداروں کو تباہ کردیا،ملائیشین وزیراعظم بھی پول مافیا جیسی مشکلات کا مقابلہ کررہے ہیں۔
وزیراعظم کاکہنا ہے کہ مہاتیر محمد اور مجھے ایک طرح کے مسائل کا سامنا ہے،لائیشین وزیراعظم مسلم امہ کے سب سے زیادہ تجربہ کار اورمدبر سیاستدان ہیں۔