” اگر بھارت نے یہ کام کیا تو پھر سرحد پر ہمارا خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا“ عمران خان نے بھارت کو خبردار کر دیا

” اگر بھارت نے یہ کام کیا تو پھر سرحد پر ہمارا خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا ...
” اگر بھارت نے یہ کام کیا تو پھر سرحد پر ہمارا خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا“ عمران خان نے بھارت کو خبردار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو معصوم کشمیریوں کے بہیمانہ قتل عام پر بیان جاری کرتے ہوئے خبر دار کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی لکیرکے اس پار نہتے شہریوں پر مقبوضہ بھارتی افواج کے شدت پکڑتے اور معمول بنتےحملوں کے پیش نظر لازم ہے کہ سلامتی کونسل عسکری مبصر مشن (UNMOGIP) کی مقبوضہ کشمیر میں فی الفور واپسی کیلئے بھارت سے اصرار کرے۔ہمیں ہندوستان کی جانب سے ایک خودساختہ/جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ میں ہندوستان کیساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت جنگ بندی لکیر کے اس پار عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ دراز کرتا ہے تو پاکستان کیلئے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔
یہاںیہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل مہاتیر محمد نے ”پاکتن ہڑپن“کے عنوان سے بلاگ تحریر کیاجس میں انھوں نے ان حالات کی عکاسی کی جب پاکتن ہڑپن کولیشن نے چیلنجوں کا سامنا کیا اور حکومت تشکیل دی،حیر ت انگیز طور پر ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے ملکی معیشت، صنعت، گورننس اور سیکیورٹی کی کھینچی گئی تصویر اور وزیر اعظم عمران خان کو ورثے میں ملی حکومت میں انتہائی مماثلت پائی جاتی ہے۔اپنے ایک بلاگ میں انھوں نے لکھا کہ جب بھی کوئی نئی سیاسی جماعت برسراقتدار آ کر حکومت سنبھال لیتی ہے تو یہ ایک معجزہ ہی ہوگااگر وہ راتوں رات اپنے تمام منصوبوں اور وعدوں کو عملی جامہ پہنا دے۔
مہاتری محمد کے بلاگ پر رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مسلم دنیا کے تجربہ کار سیاستدانوں کو بھی انہی مسائل کاسامنا ہے جو میری حکومت کو ہے ،وزیراعظم نے کہا کہ پول مافیا جس نے ملائیشیا کو دیوالیہ ،مقروض اور ریاستی اداروں کو تباہ کردیا،ملائیشین وزیراعظم بھی پول مافیا جیسی مشکلات کا مقابلہ کررہے ہیں۔وزیراعظم کاکہنا ہے کہ مہاتیر محمد اور مجھے ایک طرح کے مسائل کا سامنا ہے،لائیشین وزیراعظم مسلم امہ کے سب سے زیادہ تجربہ کار اورمدبر سیاستدان ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -