پنجاب میں گندم کے ذخائر موجود ،آٹے کاکوئی بحران نہیں ہے ،وزیر خوراک سمیع اللہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ نے کہاہے کہ پنجاب میں گندم کے ذخائر موجود ہیں،آٹے کاکوئی بحران نہیں ہے ،آٹے کامصنوعی بحران پیداکرنے کی کوشش کی گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہاہے کہ پنجاب میں گندم کے ذخائر موجود ہیں،آٹے کاکوئی بحران نہیںہے ،سستاآٹاوافرمقدارمیں موجودہے،مارکیٹ میں گندم میں 1800روپے فی من ہے،انہوںنے کہاکہ آٹے کامصنوعی بحران پیداکرنے کی کوشش کی گئی،بحران میں منافع خور اور ذخیرہ اندوز شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منافع خورمافیا 70 روپے کلوآٹافروخت کررہاہے،منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،فلور ملزپر 14کروڑ روپے جرمانہ عائد کرچکے ہیں۔