وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کاآٹے کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کاآٹے کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس،ذخیرہ ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کاآٹے کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آٹے کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ کے پی نے تمام ڈپٹی کمشنرزکوذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ ک پی کے محمود خان نے کہاہے کہ قیمتوں پر قابو پانے کےلئے صارفین کمیٹیوں کا اجلاس بلایا جائے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے روزانہ کی بنیادپررپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گندم اوردیگرمتعلقہ اجناس کی ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جائے،قیمتوں کے تعین اور عملدرآمد کےلئے کنزیومر کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور