"عمران خان مجھ سے کہتے ہیں کہ کراچی کے لئے۔۔۔ " اسد عمر بھی بول پڑے
کراچی (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ میں یہ نہیں مانتا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسد عمر کا کہنا تھا کراچی میرے دل کے قریب ہے‘ نہیں مانتا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے۔ کراچی پاکستان کا دل بھی ہے اور دماغ بھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سے ماضی میں صرف بم دھماکوں کی خبریں جاتی تھی‘ اب اچھی خبریں دنیا میں جاتی ہیں۔ سٹاک مارکیٹ کے لئے رواں اور اگلا سال بہت اچھا ہوگا۔ سندھ میں بلدیاتی اختیارات پر سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ عمران خان مجھ سے کہتے ہیں کہ کراچی کے لئے بہت کچھ کرنا ہے۔