دنیا میں صرف 2ممالک میں پولیو باقی ،پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد تشویشناک ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

دنیا میں صرف 2ممالک میں پولیو باقی ،پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد تشویشناک ...
دنیا میں صرف 2ممالک میں پولیو باقی ،پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد تشویشناک ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے،دنیا میں صرف 2ممالک میں پولیو باقی ہے،پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد تشویشناک ہے،بیماریوں کیخلاف ملک بھر میں سب کو جہاد کو ضرورت ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صحت کے شعبے پربھرپورتوجہ دے رہے ہیں،معیشت کی صورتحال کے باوجود صحت کے شعبے کو نظرانداز نہیں کرسکتے،ڈاکٹر ظفرمرزانے کہاکہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعدادبڑھتی جارہی ہے،ملک میں بہت سارے امراض موجود ہیں،یہ مسائل لوگوں کے خود بنائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 95 فیصدغیرضروری پر انجکشن دیئے جاتے ہیں،دنیا کے کسی ملک میں یہ سب سے زیادہ شرح ہے،ملک بھر میں نیشنل ایمرجنسی کی ضرورت ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ ملک میں پولیو گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے،2019میں136بچے پولیو کاشکارہوئے ،عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر فرد کو صحت کی بنیادی سہولت فراہم کرنا ہے،ان کاکہناتھا کہ دنیا میں صرف 2ممالک میں پولیو باقی ہے،پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد تشویشناک ہے،بیماریوں کیخلاف ملک بھر میں سب کو جہاد کو ضرورت ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد