کراچی کنگز ایم 10، میمن پریمیئر کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب

کراچی کنگز ایم 10، میمن پریمیئر کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب
کراچی کنگز ایم 10، میمن پریمیئر کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب

  



دبئی (طاہر منیر طاہر) ورلڈ میمن آرگنائزیشن WMOکے زیر اہتمام ماہ رواں کے آغاز میں کرکٹ میلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے کرکٹ کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ تین دن جاری رہنے والے اس کرکٹ غورنامنٹ میں میمن کمیونٹی کے کرکٹ کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین کرکٹ سے خوب داد و تحسین وصول کی۔ بہترین اور معیاری کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں اور ونر ٹیم کے اعزاز میں WMOکی طرف سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میمن کمیونٹی کے سرکردہ افراد اور فیملیز نے شرکت کی۔

شرکاءمیں احمد شیخانی، محمود شیخانی، نوشاد غنی، جنید احمد، مس نوین وقار، خرم کالیا، مزمل شیخانی، محمد اقبال داﺅد، شبیر مرچنٹ، مس گھانا علی، انیل امین، خالد ڈھیڈی، رضوان شیخانی، کامران غنی، طارق اسمعیل، بشیر ستار اور محمد منیر کے علاوہ میمن کمیونٹی کے متعدد لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر Sheikha Dare Devils کے الطاف محمد اور Realtors United کے کامران غنی، جیتنے والی ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض خرم حنیف کالیا اور جنید احمد نے بخوبی سرانجام دئیے۔ اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل کے سابق صدر احمد شیخانی کرکٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ WMO کے فاﺅنڈرز حاجی عبدالرزاق یعقوب اور ابوبکر قاسم کی خدمات کا بھی ذکر کیا گیا۔ مقررین نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ میمن آرگنائزیشن دنیا میں مقیم ہر میمن کی فلاح و بہبود کے لئے قائم کی گئی ہے۔

مختلف النوع سماجی بہبود کے کاموں کے لیے WMO کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔ WMO نوجوان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کررہی ہے کیونکہ سپورٹس کی وجہ سے نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتیں بھی اجاگر ہوتی ہیں اور وہ معاشرے میں ایک صحت مند فرد کا کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید : کھیل /عرب دنیا