گوجرانوالہ میں شاد ی کی تقریب میں ایسی چیز کی برسات کر دی گئی کہ ہرکسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

گوجرانوالہ میں شاد ی کی تقریب میں ایسی چیز کی برسات کر دی گئی کہ ہرکسی کا منہ ...
گوجرانوالہ میں شاد ی کی تقریب میں ایسی چیز کی برسات کر دی گئی کہ ہرکسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

  



گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجرانوالہ میں انوکھی ترین شادی دیکھنے میں آئی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ، بارات میں دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے ڈالروں اور پاکستانی بڑے نوٹوں کی بارش کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کاروباری شخصیت شہریار کی شادی کی تقریب تھی جس میں دولہے کے دوستوں اور بھائیوں نے ڈالروں اور پاکستانی بڑے نوٹوں کی بارش کر دی ، ڈالر دیکھ کر بینڈ باجے والے بھی خود کو نہ روک سکے اور باجے چھوڑ کر ڈالر لوٹنے میں مصروف ہو گئے جس پر دولہے کے دوستوں اور بھائیوں نے کہا کہ آپ لوگ پیسے نہ لوٹیں ہم آپ کو الگ سے دیں گے لیکن انہوں نے ایک نہ سنی اور سب چھوڑ چھاڑ کر پیسے لوٹنے میں مصروف ہو گئے ۔دولہے شہریار کا کہناتھا کہ ان کے دوستوں اور بھائیوں نے ان کی فرمائش پر ہی ڈالروں کی بارش کی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ