مہنگائی کی وجہ آپ کی قیادت ،مڈل کلاس کے غم میں جتنے آپ بے حال ہیں عوام کو پتہ ہے،فوادچودھری کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

مہنگائی کی وجہ آپ کی قیادت ،مڈل کلاس کے غم میں جتنے آپ بے حال ہیں عوام کو پتہ ...
مہنگائی کی وجہ آپ کی قیادت ،مڈل کلاس کے غم میں جتنے آپ بے حال ہیں عوام کو پتہ ہے،فوادچودھری کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرفوادچودھری نے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ آپ کی قیادت ہے جنہوں نے قرضوں میں ملک کو ڈبویا ،مڈل کلاس کے غم میں جتنے آپ بے حال ہیں عوام کو پتہ ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھر ی نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ آسٹریلیا سے اورآپ کی لیڈرشپ لندن سے واپس تشریف لائیں ،مڈل کلاس کے غم میں جتنے آپ بے حال ہیں عوام کو پتہ ہے۔وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ مہنگائی کی وجہ آپ کی قیادت ہے جنہوں نے قرضوں میں ملک کو ڈبویا ،ڈالر باہرمنتقل کیامعاشی عدم استحکام سے نکلنا اہم ہے لیکن آپ یہ سبق نہ پڑھائیں۔