"گزشتہ ایک سال میں سب کچھ مہنگا ہوا لیکن یہ ایک چیز نیچے آئی"سینئر صحافی نے آئینہ دکھا دیا

"گزشتہ ایک سال میں سب کچھ مہنگا ہوا لیکن یہ ایک چیز نیچے آئی"سینئر صحافی نے ...

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی عمر قریشی نےاز خود بنایا گیا ایک چارٹ شیئرکرتے ہوئے  کہاہے کہ  گزشتہ ایک سال میں سب کچھ مہنگاہوا ہے لیکن کوئی چیز نیچے آئی ہے تو وہ لوگوں کی آمدن ہے۔

عمر قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں گزشتہ ایک سال میں  مہنگی ہونے والی چیزوں گنواتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں پٹرول،گیس،ٹماٹر،بھنڈی مہنگے ہوئی اور تو حکومت نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس میں اضافہ کردیاجس سے لوگوں کیلئے اپنے پیاروں کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ لینا بھی مشکل ہوگیا۔

عمرقریشی کاکہناتھا کہ تبدیلی سرکار کے دورمیں صرف ڈالر،دال،دودھ،آٹا،چائے مہنگی نہیں ہوئی بلکہ ہوائی جہاز ،ٹرین اوربس کا کرایہ بھی بڑھ گیا ۔سینئر صحافی کامزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی دور میں موبائل فون،کوکنگ آئل ،فرنس آئل بھی مہنگے ہوئے اگر کوئی چیز نیچے آئی ہے تو لوگوں کی آمدن ہے ۔

عمر قریشی کی اس ٹوئیٹ پر میاں سعید انصاری نے لکھا کہ " بھائی اسی کو تو تبدیلی کہتے ہیں"۔

ہمایوں خان مزید آگے بڑھے اور لکھا کہ " زندگی بھی کم ہوئی "

ایک اور صارف نے لکھا کہ ڈیم فنڈ میں بھی اضافہ ہوا۔

وقاص احمد نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ برطانیہ میں فی لٹر پٹرول کی قیمت کیا ہے؟

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہی ہے نیا پاکستان ۔

منظر شہزاد نے لکھا کہ ساکھ اور عزت بھی کم ہوئی ۔ 

مزید : علاقائی /اسلام آباد